ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں وزارت صحت کی طرف سے حفظان صحت بالخصوص کرونا وباء سے بچائو کے لیے جاری آگاہی مہم کے دوران شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ صرف ناگزیر حالات میں دستانوں کا استعمال کریں۔ وزارت صحت نے ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ دستانوں کے انسانی صحت اور صفائی سے متعلق پایا جانے والا عمومی تاثر غلط ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اشتہارات میں کہا گیا ہے کہ دستانے آپ کو کرونا سے نہیں بچا سکتے ۔ یہ خود آلودگی کا ایک ذریعہ ہوتے ہیں اور ان کے ذریعے حفظان صحت کا تاثر اور شعور جعلی ہے ۔وزارت صحت نے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے ہاتھوں کو بہ کثرت دھونے کی عادت ڈالیں۔ کسی بھی متعدی وائرس سے بچنے کے لیے ہاتھوں کا گرم پانی اور صابن کے ذریعے دھونا زیادہ مفید ہے ۔ اگر پانی ٹھنڈا ہو تو تیس سیکنڈ تک ہاتھ دھوئے جائیں اور اگر پانی گرم ہو تو بیس سیکنڈ تک ہاتھ دھونا کافی ہے ۔