اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍وقائع نگار) سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان آل سعود،اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کی دعوت پر آج پاکستان کا دورہ کریں گے ۔سعودی حکومت کے سینئر حکام پر مشتمل وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔اس دورے کے دوران ، دونوں وزرائے خارجہ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں سمیت علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔سعودی وزیر خارجہ اس دورے کے دوران دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے ۔وزرا خارجہ دونوں ممالک کی قیادت کے وژن کے مطابق دوطرفہ تعاون میں پیشرفت کا جائزہ بھی لیں گے ۔