ریاض(آن لائن )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 53 ہزار نئے مکانات کی تعمیر کے لیے 20 ملین مربع میٹر پلاٹ مختص کردیا۔سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے شمالی علاقے میں مکانات سکیموں کی تعداد دگنی کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے مطابق پلاٹ کی ملکیت وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور کو منتقل کر دی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاض کے شمالی علاقے میں 53 ہزار مزید مکانات تعمیر ہوں گے جو ہر سہولتوں سے آراستہ ہوں گے ۔