اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستانیوں سے قربت نے دنیا کو حیران کردیا، سعودی ولی عہد نے بیرون ملک دوروں پر بھی زیادہ قربت کا مظاہرہ نہیں کیا لیکن وزیراعظم عمران خان سے مصافحے کے وقت سعودی ولی عہد کے چہرے پرایسے مسکراہٹ رہی جیسے عمران خان سے برسوں کا یارانہ ہے ۔وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے ہاتھ ملایا تو سعودی ولی عہد نے عمران خان کو گلے لگا لیا۔ دیکھا جائے توسعودی ولی عہد عموماً جب بیرون ملک جاتے ہیں تو آمد پر اتنی زیادہ قربت نہیں دکھاتے لیکن یہاں پاکستان میں سعودی ولی عہد مسلسل مسکرا رہے تھے ،سعودی ولی عہد نے گلدستے پیش کرنے والے بچوں کو پیار کیا۔