اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کے طیارے کے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اطلاع ٹویٹ کے ذریعے دی اورسعودی ولی عہدکو ’’اھلاً و سھلاً سمو ولی العھد بین اھلک ووطنک ‘‘کہتے ہوئے منفرد انداز میں خوش آمدید کہا۔اتوار کو جونہی سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستان میں داخل ہوا تو وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے ٹویٹ کے ذریعے اس کی اطلاع دی اور پرجوش انداز میں یہ بھی بتایاکہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کاپاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی شایان شان استقبال کیاگیا اور دفاع پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے حامل پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔