اسلا م آباد ( نیٹ نیوز) سعودی عرب جانے کے خواہشمند 4 ہزار سے زائد پاکستانی افغانستان میں پھنس گئے ۔ذرائع کے مطابق یہ پاکستانی افغانستان سے پروازوں کے ذریعے سعودی عرب جانا چاہتے تھے ۔ خیال رہے کہ سعودی عرب نے کورونا کے باعث پاکستان اور افغانستان سے پروازوں پر پابندی لگارکھی ہے جس کے باعث کابل سے سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافرمشکلات کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے کابل میں پاکستانی سفیرمنصور احمد نے پاکستانیوں کے معاملے پر افغان حکام سے رابطے شروع کر دیے ۔