ریاض،اسلام آباد(نیٹ نیوز ،سپیشل رپورٹر) سعودی عرب کے ابہا ہوائی اڈے پر حوثیوں کے ڈرون حملوں میں طیار ے کو نقصان پہنچا جبکہ 8مسافر زخمی ہوگئے ۔ائیر پورٹ پرحملے میں ڈرون کے پرزوں اور بارودی مواد سے شہری زخمی ہوئے ،سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے حملہ کی کوشش کو جنگی جرم قراردیدیا،سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوگئیں، اتحادی افواج کے ترجمان نے دعو یٰ کیا ہے کہ ایک ڈرون کو دفاعی فضائی نظام نے ہوا ہی میں تباہ کردیا،پاکستان نے حملوں کی شدید مذمت کی ہے ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے یہ خوش آئند ہے کہ اتحادی افواج نے حوثی حملے کو ناکام بنا دیا،بدقسمتی سے واقعے میں کئی افرادزخمی ہوئے،ایک نجی طیارے کو نقصان پہنچا، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں،پاکستان، سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش ہر خطرے میں سعودی عرب کیساتھ کھڑا ہے ۔