جدہ (صباح نیوز)سعودی عرب کے مختلف علاقو ں میں گردو غبارکا طوفان اور شدید بارش سے ذرائع آمدورفت درہم برہم ہو گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گردو غبارکے طوفان اور شدید بارش سے شاہراہوں پر بجلی کے پول گرنے سے سفر کرنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا رہا۔دوسری جانب بجلی کمپنی نے کہا کہ شاہراہ پر نصب کھمبے ان کی ذمہ داری نہیں۔اس ضمن میں بلدیہ کے ریجنل ترجمان نواف الدلبحی نے کہا کہ شاہراہوں پر نصب بجلی کے کھمبوں میں کرنٹ نہیں چھوڑا گیا جن علاقوں میں بجلی کے کھمبے طوفانی ہوا سے گرے ہیں ان میں ترقیاتی کام جاری ہے اور متعلقہ ٹھیکیدار کی جانب سے ابھی تک علاقہ بلدیہ کے سپرد نہیں کیا گیا۔