لاہور (کلچرل رپورٹر )معروف اداکارہ سعیدہ امتیاز اپنی نئی فلم کی عکسبندی میی مصروف ڈائریکٹرفیاض ادریس نے اپنی پہلی فلم' تھوڑی سیٹنگ تھوڑاپیار' کی شوٹنگ شروع کردی ہے جوان دنوں اسلام آباد میں جاری ہے ۔فلم میں نعمان حبیب اور سعیدہ امتیاز لیڈ رول کررہے جبکہ دیگر کاسٹ میں ملک عقیل،مائرہ بنگش اور حسیب خان نمایاں ہیں۔ اس بارے میں سیدہ امتیاز کا کہنا ہے کہ یہ رومانٹک کہانی ہے جس کئی طرح کے فلیور ہیں جوشائقین کو ضرور پسندآئیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فلم کی تمام شوٹنگ اسلام آباد میں ہی ہوگی۔یاد رہے کہ سعیدہ امتیاز نے سب سے پہلے فلم'کپتان' اور اس کے بعدجاویدشیخ کی فلم'وجود'میں بھی کام کیا۔ئھ،ے