کراچی (سٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری سندھ ممتازعلی شاہ کی زیرصدارت سلیکشن بورڈ 2 کے اجلاس میں محکمہ تعلیم،صحت،بلدیات،پولیس،جیل خانہ جات سمیت مختلف محکموں کے 587 افسران کوگریڈ 18 سے 19 میں ترقی دینے کی منظوری دیدی گئی۔محکمہ تعلیم کالج ایجوکیشن میں 266 لیکچرارکو گریڈ 19 میں ایسوسی ایٹ پروفیسرزکے عہدے پر،محکمہ پولیس میں 10 افسرانکوگریڈ 18 میں ایس پی،7 افسران کو اے آئی جی پی لیگل اور1 اے آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن،محکمہ صحت میں 259 ڈاکٹروں کوگریڈ 19 میں سینیئرمیڈیکل آفیسر،محکمہ بلدیات میں 15 افسران کوگریڈ 19 میں ایڈیشنل ڈائریکٹر،محکمہ لائیو سٹاک و فشریزمیں 5 افسران کوگریڈ 19 میں ڈائریکٹرفشریزکے عہدے پرترقی دی گئی۔