مکرمی !کونسل آن فارن ریلیشنز ایک ایسی غیر منفعت بخش تنظیم ہے جو کہ امریکن تھنک ٹینک پر مشتمل ہے،یہ تنظیم امریکی خارجہ اور بین الاقوامی تعلقات پر مشتمل معاملات کے ماہرین پر مشتمل ہے۔پاکستان کے وزیراعظم آجکل امریکہ کے دورہ پر ہیں جس کا سب سے بڑا مقصد جنرل اسمبلی سے خطاب کرنا ہے وزیراعظم نے گزشتہ دنوں کونسل آن فارن ریلیشنز میں جس تحمل اور بردباری سے صحافیوں کے جواب دئے اوربلاخوف وخطر،اس سے تو لگتا ہے کہ سلامتی کونسل میں بھی وہ کشمیر کے موقف کو بہتر طور پر پیش کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے اور اگر وزیراعظم مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز سے وضاحت سے پیش کرکے دنیا کی مزید توجہ اس طرف مبذول کرانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو پھر انہیں صحیح معنوں میں سفیر کشمیر اور کشمیر کی آواز بننے کا حق حاصل ہوجائے گا۔ (مراد علی شاہدؔدوحہ قطر)