بغداد(92 نیوزرپورٹ)پاکستانی سفیرکی نااہلی کی بدولت سینکڑوں پاکستانی زائرین عراق میں پھنس کر رہ گئے ہیں،سفیرکی عدم توجہ کے باعث زائرین کے پاس کھانے پینے کی اشیااوررقم بھی ختم ہو چکی ہے ۔ زائرین نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے انہیں وطن واپس لایا جائے ، بتایا جا رہا ہے کہ زائرین میں کئی کینسر کے مریض بھی ہیں۔پاکستانی کمیونٹی ویلفیئر اتاشی وقاص لنگاہ نے 92نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کہا تمام زائرین سے رابطے میں ہیں،اولین کوشش تھی کہ تمام زائرین بحفاظت پاکستان پہنچ جائیں،72لوگ زیارتوں کیلئے عراق آئے تھے ،عراقی حکومت نے تمام فلائٹس بند کر دیں جسکے باعث لوگ پھنس گئے ، ہم ان سے رابطے میں ہیں اور ضرورت کی تمام چیزیں مہیاکررہے ہیں،زائرین کی واپسی کیلئے خصوصی پروازکاانتظام جلد ہو جائیگا اور تمام زائرین وطن واپس پہنچ جائینگے ۔