کراچی(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سندھ کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، کورونا کی وبا سے نمٹنے کیلئے یکجہتی کی ضرورت ہے ۔ ق لیگ سندھ کے صدر طارق حسن سے فون پر گفتگو میں شجاعت نے کہا غریب کی داد رسی کیلئے مخیر حضرات آگے آئیں، اس وقت سفید پوشں افراد کا بھرم رکھنا ناگزیر ہے ، جلد سندھ کے عوام کیلئے پیکج کا اعلان کریں گے ۔