لا ہو ر (میاں رؤف )وزیر اعلیٰ پنجا ب نے سپیشل برا نچ پنجا ب کی رپو رٹس پر عمل نہ کر نے پرسخت نو ٹس لیتے ہو ئے سخت وارننگ جا ری کردی، مستقبل میں سپیشل رپور ٹ پر عمل نہ کر نے والے افسر کو نہ صر ف عہدہ سے ہٹا یا جا ئے گا بلکہ اسے نو کر ی سے بھی ہا تھ دھو نا پڑ سکتا ہے ۔سپیشل برا نچ کے اختیا را ت مزید بڑھا کر اس کیلئے مزید نئی بھرتیا ں بھی کئے جا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔باوثوق ذرا ئع کے مطا بق وزیر اعلیٰ پنجا ب کو اطلا ع دی گئی کہ سپیشل برا نچ پنجا ب کی جا نب سے کرپشن سمیت سنگین الزاما ت ہو نے کے با عث کئی افسران کے خلا ف محکمانہ کا رروا ئی کر نے کیلئے اعلیٰ پو لیس افسران کو رپو رٹ بھجوا ئی جا تی رہی لیکن اس رپو رٹس پر سیا سی سفا رشا ت یا پھر مبینہ رشو ت کے با عث عمل درآمد نہیں کیا جا تا تھا جس کی وجہ سے کر پشن پر قا بو پا نا مزید مشکل ہو چکا ۔اس اطلا ع کے بعد وزیر اعلیٰ پنجا ب نہ صر ف سخت نو ٹس لیا بلکہ سپیشل برانچ پنجاب کو مزید اختیا رات دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پو لیس سمیت ضلعی انتظامیہ کے تمام افسروں اور اداروں کو بھی سپیشل برانچ مانیٹر کرے گی اس حوالہ سے وزیر اعلیٰ پنجا ب نے پنجا ب پو لیس کے سربرا ہ اور ضلعی انتظا میہ کے اعلیٰ افسروں کو احکا ما ت جا ری کئے ہیں۔