لاہور(وقائع نگار)وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کشمیر ایشو پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل مقبوضہ جموں و کشمیر کے حق خود ارادیت کے وعدے کو پورا کرے ۔162 دن سے زائد عرصہ سے مسلسل کرفیو اٹھانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔وزیرِ اعظم عمران خان کی کشمیر ایشو پر سفارتکاری نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہے ۔ بھارتی ہٹلر کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی طاقتیں بھارت سے جواب طلبی کریں۔ ہمارے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان کبھی بھی کشمیر کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔