لاہور( پ ر )سلامتی کونسل کے تمام اراکین کی جانب سے کشمیر کے تنازع پر اجلاس بلائے جانے کی حمایت سے کشمیر کی آزادی کا مقدمہ مزید مضبوط ہو گیا ہے ۔ اب وقت آ چکا ہے کہ متعصب ہندوستان کے توسیع پسندانہ عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے نائب صدر مرزا خادم حسین جرال نے کرتے ہوئے کہا کہ سابق پاکستانی حکومتوں کے مقابلے میں موجودہ حکومت نے تنازع کشمیر کو اقوامِ عالم میں مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کا فریضہ انجام دیا ہے ۔