نیویارک ( نیٹ نیوز ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنگ زدہ ملک یمن میں پچھتر مبصرین کی تعیناتی کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے ۔ یہ مبصرین بندرگاہی شہر حدیدہ میں چھ ماہ تک جنگ بندی معاہدے اور دیگر امور کی نگرانی کریں گے ۔ اس بارے میں یمن میں برسرپیکار قوتوں کے مابین اتفاق رائے پچھلے ماہ سویڈن میں منعقدہ امن مذاکرات میں طے پایا تھا۔