قاہرہ (گلف نیوز) عمان کے سربراہ سلطان قابوس بن سعید میڈیکل چیک اپ کیلئے بلجیئم چلے گئے ۔ عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق میڈیکل ٹیسٹ کرانے میں چند روز لگیں گے ، میڈیکل چیک اپ کی نوعیت فوری طور پر واضح نہیں ، سلطان قابوس کی عمر 79 ہے اور مارچ 2015 میں وہ جرمنی میں کئی ماہ کے میڈیکل دورہ کے بعد واپس وطن آئے تھے ، سلطان قابوس 1970 سے عمان کے سربراہ ہیں اور انہوں نے اپنے دور میں ملک کے اثر و رسوخ میں اضافہ کیا اور وہ اپنے ملک کو علاقائی تنازعات میں ثالث کے طور پر سامنے لائے ہیں۔