لاہور (خصوصی رپورٹ) خاندان ضیائالامت کا ایک اور اعزاز۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ورلڈ سکالر کپ کیلئے ریجنل مقابلہ جات کا انعقاد ہوا جس میں اندرون اور بیرون ملک کے مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے شرکت کی۔ان مقابلہ جات میں ضیائالامت جسٹس پیر کرم شاہ الازہری کے پوتے اور پیر فاروق بہائوالحق شاہ کے صاحبزادے سلطان محمد فاتح فاروق شاہ نے تین گولڈ میڈل حاصل کیے ۔سلطان محمد فاتح شاہ نے تقریر،مضمون نویسی اور جنرل نالج کے مقابلہ جات میں یہ انعامات حاصل کی۔ان مقابلہ جات میں پاکستان کے صف اول سے تعلق رکھنے والے ان طلبہ نے شرکت کی تھی جنہوں نے اپنے سکولز میں ہونے والے مقابلہ جات میں کامیابی حاصل کر کے ورلڈ سکالر کپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔یاد رہے گزشتہ سال ہونے والے ان مقابلہ جات میں پیر فاروق بہاوالحق شاہ کے بڑے صاحبزادے حارث فاروق شاہ نے گولڈ میڈل حاصل کئے تھے ۔