لاہور(کلچرل رپورٹر)ماضی کی مقبول اداکارہ سلینہ سپرا پانچ سال بعد شوبز انڈسٹری میں واپس آگئی ہیں جہاں وہ ایک بار پھر باقاعدگی سے کام کریں گی۔سلینہ سپرا نے ماضی میں بے شمار ڈراموں میں کام کرتے ہوئے تیزی سے شہرت حاصل کی۔ان کے کریڈٹ پر کئی مشہور کردار ہیں تاہم کیرئر کے عروج پر انہوں نے ڈائریکٹر تحسین خان سے شادی کرتے ہوئے شوبز سے عارضی کنارہ کشی کرلی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔پانچ سال بعد سسلینہ سپرا کی واپسی ڈرامہ سیریل’’مالا میر‘‘ کے ذریعے ہوئی ہے ۔ سلینہ سپرا نے بتایا کہ مجھے اس ڈرامے کا شاندار رسپانس ملا ہے جس کے بعد مجھے کئی پروڈکشن ہاؤسز نے اپنے پراجیکٹ میں کام کرنے کی پیشکش بھی کی ہے ۔ میں ایک بار پھر باقاعدگی سے کام کروں گی۔