اسلام آباد (اے پی پی)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے سماعت سے محروم افراد کیلئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی کمنٹری کے اہتمام کو سراہتے ہوئے اسے ایک بہت اچھا اقدام قراردیاہے ۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے پی ٹی وی نیوز کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تازہ خبروں اور لائیو تجزیئے پیش کرنے اور سماعت سے محروم افرادکیلئے کمنٹری کا اہتمام کرنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے اس اقدام کوسراہا۔