میڈرڈ(ویب ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور وائرس کا پھیلاؤ روکنے ، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے نت نیے طریقوں اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جارہا ہے ۔سنگاپور نے سماجی فاصلہ قائم کرنے کا پیغام دینے کے لیے روبوٹ کتا تعینات کیا تو کہیں کچھ یونیورسٹیز میں طلبہ کی جگہ کنووکیشن میں روبوٹس نے حصہ لیا، کچھ ریسٹورنٹس میں رش میں کمی کے لیے بڑے بھالو رکے گئے اب بحیرہ روم کے ساحل پر واقع ایک ریسٹورنٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات میں کمی کے لیے ورچوئل ویٹر ایپ لانچ کردی۔