نیوجرسی(ویب ڈیسک) ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کے مطابق سیل فون سے چہرے پر زخموں اور چوٹ لگنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔یہ تحقیق جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (جے اے ایم اے ) میں شائع ہوئی ہے اور میں ایک غیر معمولی واقعہ بتایا گیا ہے کس طرح ایک خاتون کے چہرے پر سخت کیسنگ والا فون گرا اور ان کی ناک کی ہڈی پر گہرا زخم آگیا تھا۔رٹگرز نیوجرسی میڈیکل اسکول کے ڈاکٹر بورس پیشکوور نے گزشتہ 20 برس سے ڈیٹا جمع کیا ہے اور ان کے مطابق 2006 سے اس کے واقعات میں اضافہ ہوا۔