لاہور(سلیمان چودھری)لاہورمیں سمارٹ لاک ڈائون کے مثبت نتائج سامنے آنا شرو ع ہو گئے ۔ پنجاب میں کورونا کے پازٹیو ریٹ میں10فیصد کمی رپورٹ ہو ئی ہے ۔سمارٹ لاک ڈائون کے دوران سمارٹ سیمپلنگ میں کورونا کا پھیلائو صرف 0.74فیصد سامنے آیا۔لاک ڈائون سے پہلے سمارٹ سیمپلنگ میں 5.39 فیصد پھیلائو سامنے آیا تھا۔ یکم جولائی سے پنجاب میں کل نمونوں میں 13فیصد پازٹیوریٹ سامنے آ یا ۔ لاہور کے 6 زونز میں 5840 سیمپل میں سے صرف 45 مثبت آئے ۔ داتا گنج بخش ٹائون میں 1640 میں سے 8 مثبت ،تناسب 0.48فیصد رہا ۔ شالیمار زون میں 763 میں سے 5 مثبت آئے ،تناسب 0.66فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔راوی ٹائون میں 730 میں سے 3 مثبت آئے ، تناسب 0.41فیصد رہا۔ گلبرگ زون میں 2250 میں سے 27 مثبت آئے ،ہاں شرح 1.20فیصد رہی ،کینٹ زون میں 207 میں سے کوئی مثبت نہ آیا۔لاک ڈائون کے باعث پھیلائو صرف 0.74فیصد سامنے آیا۔