کنگسٹن(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 2 کھلاڑی شدید زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کے جزیرے جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن میں دو کالج ٹیموں کے دوران فٹبال میچ کھیلا جارہا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ میچ کے دوران اچانک بجلی چمکی جس کے بعد دو کھلاڑی اپنا سر پکڑ کر زمین پر گرگئے جس کے فوری بعد میچ روک دیا گیا۔ کھلاڑیوں کو سینے میں درد کی شکایت بتائی جاتی ہے تاہم کھلاڑیوں کی حالت کے حوالے سے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔