مانچسٹر(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کو تیسرے ایشز ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہونے والے سٹیون سمتھ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تاریخی ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوران اسٹیون اسمتھ نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 80 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکال لیا۔اس موقع پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے انگلش فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کی جانب سے کرایا گیا باؤنسر اسمتھ کے سر کے پچھلے حصے پر جا لگا اور فوری طور پر میدان میں دونوں ٹیموں کا طبی عملہ پہنچ گیا۔