باسک(ویب ڈیسک) تصویر میں دکھائی دینے والے جانداروں کے مجسمے سمندری ریت سے کاڑھے گئے ہیں۔ اس میں بیل کی تصویر اب تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اس کے حقیقی رخ کو دیکھ کر دنیا دنگ رہ گئی ہے۔ یہ اور اس جیسی تمام تخلیقات سپین نے ایک ایسے مجسمہ ساز نی بنائی ہیں جنہوں نے ازخود یہ فن سیکھا ہے۔سپین کے علاقے باسک سے تعلق رکھنے والے ریت تراش ماہر ایندونی باستریکا گزشتہ دس برس سے ریت سے جانوروں کی تصاویر بنارہے ہیں اور بعض لوگ ان جانوروں کو اصلی سمجھنے لگتے ہیں۔