مکرمی !اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ دو برس سے، غیر قانونی تارکین وطن کو پاک مملکت‘ کے نام سے جاری اس مہم میں اب تک10 لاکھ 14 ہزار 220 افراد کو گرفتار کیے جانے کے بعد ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ مئی 2019ء میں ویزہ کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے ملائشیاء میں قید320 پاکستانیوں جبکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 572 پاکستانی قیدی رہا کیے گئے ۔بایں اہمہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملکی معاشی استحکام میں کردارمثالی ہے۔اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ، ہمیں ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا چاہیے تاکہ دیار ِ غیر مقیم پاکستانی مسائل کی دلدل سے نکل کر ملکی ترقی، معاشی استحکام میں مزید بہتر کردار ادا کر سکیں۔ (عابد ہاشمی، آزاد کشمیر )