فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)عدالتی مفرور کو گرفتارکرنیوالی پولیس پارٹی پر مسلح افراد نے دھاوا بول کر ساتھی کو چھڑواکر فرار ہوگئے ۔مزاحمت کے دوران دو کانسٹیبل بھی زخمی ہوئے ہیں ۔تفصیل کے مطابق سٹی سمندری پولیس کو سب انسپکٹر نوشیر ناصر نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ چک نمبر542گ ب میں عدالتی مفرور مجاہد کو گرفتار کیا گیا تو اس دوران ملزمان اکبر علی ، عبدالواحد اور اظہر نے ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کرکے کانسٹیبل سجاد امین اور عبدالرحمن کو زخمی کرکے گرفتار ملزم مجاہد کو چھڑوا کر فصلوں میں فرار ہوگئے ۔ پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے ۔