لاہور، کراچی ( اپنے رپورٹر سے ، مانیٹرنگ ڈیسک، صباح نیوز) پنجاب حکومت نے سموگ کے باعث لاہور، گوجرانوالہ اورفیصل آباد کے تمام سرکاری اورنجی سکولوں میں 2چھٹیوں کا اعلان کردیا ، سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ سموگ کی شدت کے باعث کیا گیا، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں دوروز کے لیے سکول بند رہیں گے ، ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب کی ہدایت پر محکمہ تعلیم پنجاب نے 2 چھٹیوں کا اعلان کیا، بدھ اور جمعرات کو سموگ نے لاہور کو لپیٹ میں لیے رکھا، شہریوں میں گلے اور آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہوگیا ۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 427 پر پہنچ گیا ، اپر مال پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1143 ،شملہ پہاڑی اور اطراف میں 545 اے کیو آئی ہوگیا، بچوں اور بزرگوں کو زیادہ احتیاط کرنے اور ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ واہگہ بارڈر کے سرحدی علاقوں کا ائیر کوالٹی انڈیکس 338 ریکارڈ کیا گیا، پروفیسر ڈاکٹر راشد ضیا نے کہا کہ بچے اور بزرگ موجودہ موسم میں بہت زیادہ احتیاط کریں۔ کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی کی زیر صدارت انسداد سموگ کا اہم جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی اور دیگر حکام کے علاوہ تمام ڈپٹی کمشنرزاور ضلعی ہیڈکوارٹرز کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، قصور، ننکانہ اور شیخوپورہ بھی سموگ کی لپیٹ میں ہے ۔ کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی نے کہا اس لئے تمام اضلاع کو انسداد سموگ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنی چاہئے ۔ سیٹلائٹ امیجری کو پن پوائنٹ کر کے کریک ڈاون کو مزید سخت کیا جائے ۔ فصلوں کی باقیات جلانے پر زیرو ٹالرنس ہے اور اس پر کوئی غفلت اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیلئے کوئی معافی نہیں ہے ۔ تمام سرکاری گاڑیاں اگلے 72 گھنٹوں میں فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی کی فضاؤں میں گرد منجمد ہوگئی۔ گرد آلود موسم کی وجہ سے آسمان میں دھول دکھائی دے رہی ہے جبکہ حد نگاہ معمول سے کم ہو کر صرف ایک کلو میٹر رہ گئی۔ لاہور میں سموگ سے چھٹکارے کے لئے شہر میں مصنوعی بارش پر غور کیا جا رہا ہے ، اس حوالے سے انتظامیہ نے ابتدائی منصوبہ بندی کر لی ہے ، کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی کی جانب سے پنجاب حکومت سے رابطہ کرکے تجویز پیش کی گئی۔ سموگ