لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور کی سموگ کے حوالے سے کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی سی مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی ٹیموں کی محکمہ ماحولیات کے ساتھ مل کر کارروائیاں جاری ہیں۔ سگیاں روڈ محمود بوٹی واہگہ ٹاؤن میں کارروائیاں کی گئیں ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہاکہ آلودگی پھیلانے والی دو فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا۔ پلانٹ اور ایکسٹیل مل کو سیل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فیکٹریوں میں غیر قانونی طور پر فیول جلایا جا رہا تھا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ تمام فیول کو ضبط کر لیا گیا ہے اور ایف آئی آر کا اندراج بھی کرا دیا گیا ہے ۔