لاہور(این این آئی)کسٹم اینٹی سمگلنگ سکواڈز نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے مصری شاہ میں واقعہ گودام پر چھاپہ مار کر سات ٹن کے قریب سمگل شدہ چھالیہ،گٹکہ،سگریٹ اورہزاروں سمگل شدہ ٹائر قبضہ میں لے لئے ۔کارروائی کے دوران لاکھوں کی تعداد میں سمگل شدہ افغان ٹرانزٹ کے ویل ڈنگ الیکٹروڈزبھی برآمد کر لئے گئے ۔برآمد شدہ سمگل اشیا ء کی قیمت پانچ کروڑ کے قریب ہے ۔کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی گئی ۔