کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مشتبہ سمگلروں کے تشدد کا نشانہ بننے والے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز کوئٹہ ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کراچی کے ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے ۔ ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ پر کچھ روز قبل گاہی خان چوک پر اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ کوئٹہ کے علاقے کولپر میں آپریشن میں سمگلنگ شدہ سامان کو ضبط کرنے کے بعد واپس آرہے تھے ۔کسٹم حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے بندوق کے زور پر ان کی گاڑی روکی اور انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور فرار ہوگئے تھے ۔دوسری جانب پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے سے تعلق کے شبے میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔