کوئٹہ ،گگومنڈی،بورے والا،لاہور(سٹاف رپورٹر، نمائندگان 92 نیوز،کرائم رپورٹر )کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجہ میں باپ،بیٹے سمیت 4افرادقتل،گگو میں شوہر نے بیوی قتل کرکے خودکشی کرلی ،بورے والا میں ڈاکوئوں نے چوکیدار کو مار دیا جبکہ لاہور فائرنگ سے 4افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں سریاب روڈ مل کے ایریا میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں غلام نبی ولد غلام سرور، غلام سرور ولد کمال خان، محراب خان ولد محمد قاسم اور مقبول احمد ولد عبدالمالک جاں بحق جبکہ ایک سمیع اللہ ولد محمد نور زخمی ہوگیا، جاں بحق افراد میں باپ بیٹا شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ گگومنڈی گاؤں 245۔ای بی کے رہائشی علی رضا اپنی بیوی سونیابی بی کو فائرنگ کرکے قتل کرکے خود کو فائر مار کر خودکشی کرلی پتہ چلاہے کہ علی رضاکے مالی حالات ٹھیک نہیں تھے جس کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان اکثرلڑائی جھگڑارہتاتھا۔ بورے والا گاوں 301/ ای بی میں محنت کش 50 سالہ محمد اسلم گاؤں کا چوکیدارہ کر رہا تھا کہ ڈاکوئوں کو دیکھ کر للکارا مارنے پر ملزموں نے اس پر فائرنگ کر دی جو فائر لگنے سے جان کی بازی ہار گیا مقتول کی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔لاہورنشتر کالونی کے علاقے اظہر ٹاؤن میں گاڑی کے پیسوں کے لین دین کے دوران تلخ کلامی پر ملزم کاشف نے فائرنگ کرکے تین بھائیوں رضوان، عرفان اور عمران سمیت راہگیر وقار کو زخمی کردیا اور فرار ہو گیا زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں رضوان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے پولیس کے مطابق رضوان نے اپنے ہمسائے ملزم کاشف کو گاڑی دی تھی جب رضوان وغیرہ نے پیسوں کا مطالبہ کیا تو کاشف نے فائرنگ کردی ۔