فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) سنٹرل جیل میں سزائے موت کے دو قیدیوں سمیت چار قیدیوں کی حا لت بگڑ گئی چاروں کو تشویشناک حا لت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل میں اس وقت تھانہ نشاط آ باد کے مقدمہ قتل میں سزا ئے موت پا نے والے جاوید ،تھانہ صدر جھنگ کے مقدمہ میں سزائے موت پا نے والے رمضان کے ساتھ ساتھ تھانہ باہلک کے مقدمہ زیادتی میں ملوث عبدا لغفور اور سر گودھا روڈکے مقدمہ منشیات میں سزا پا نے والے اصغر کی چند روز سے طبیعت خراب تھی اور جیل انتظا میہ کی طرف سے انکا علاج ومعا لجہ کیا جا رہا تھا گزشتہ روز طبیعت بگڑنے کی بنا پر چاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، سول ہسپتال کے قیدی وارڈ میں انکا علاج و معا لجہ کیا جا رہا ہے ۔