کراچی(کامرس رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بدھ کی صبح آٹھ بجے معطل کردی جائے گی ۔سوئی سدرن کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو بدھ کی صبح آٹھ بجے سے جمعرات کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کے لئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔