سندھ حکومت کی جانب سے فلڈ ریلیف کے کمبل مبینہ طور پر ملک بھر میں آن لائن فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سلسلے میں لاہور سے سابق رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے آن لائن آرڈر جاری کرنے پر موصول کمبلوں کی ویڈیو بنا کر وائرل کی۔کس قدر بے حسی ہے کہ ہمارے معاشرے میں مظلوموں،بے کسوں اور غریبوں کے نام پر آنے والی امداد بھی خربرد ہو جاتی ہے ۔سندھ میں پہلے بھی کئی واقعات سامنے آچکے ہیں کہ سیلاب زدگان کی امداد کبھی کسی فیکٹری سے ملتی کبھی کسی بااثر آدمی کے ڈیرے سے ۔سوشل میڈیا پر موجودویڈیو میں ڈلیور کیے گئے کمبل بھی دکھائے گئے ہیں، جن میں سے ایک کمبل کا ٹیگ کاٹ کر غائب کیا جاچکا تھا جبکہ دوسرے کمبل کا ٹیگ موجود ہے، جس پر سندھ حکومت کا مونوگرام اور فلڈ ریلیف تحریر ہے۔ سندھ میں کچھ سرکاری حلقے مختلف ملکوں کی جانب سے عطیہ کیے گئے ریلیف کا سامان خرد برد کر رہے ہیں ، یہ مافیا سردی کے موسم میں ریلیف کا ایک کمبل بھی غریب شہریوں تک پہنچنے نہیں دے رہی۔اس پر سپریم کورٹ کو سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے ،سیلاب زدگان کو ملنے والی امداد کا پورا حساب چیک کرنا چاہیے، بلکہ متاثرین کو ملنے والی امدا د آن لائن مشتہر کی جائے تاکہ معلوم ہو سکے کہ غریبوں کو کتنی امداد ملی اور کتنی خرد برد ہوئی ہے ۔