لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکار احسن خان نے غزہ پر اسرائیلی بمباری سے معصوم بچوں سمیت 20 فلسطینیوں کی شہادت پر دنیا کی خاموشی دیکھ کر کہا ہے کہ اگر ہم ننھے بچوں پر تشدد ہوتا دیکھ کر خاموش رہے تو اللہ ہمیں معاف نہیں کرے گا۔احسن خان نے ٹوئٹر پرمسجد الاقصٰی کی ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں اسرائیلی فوج کو مسجد الاقصٰی پر حملہ آور دیکھا جا سکتا ہے ۔ احسن خان نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا یروشلم میں رمضان کے پورے مہینے میں ہونے والی قتل و غارت گری کی گواہ ہے اور اس کے ساتھ کھڑی ہے ۔‘اداکار نے دنیا کی خاموشی پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مسجد الاقصٰی پر حملہ اور ننھے بچوں پر تشدد ہو رہا ہے اگر ہم خاموش رہیں گے تو اللہ ہمیں معاف نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ غزہ پراسرائیل کی فوج نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہو گئے ۔