کراچی (عمران شیخ) معروف اداکارہ و چیرمین سندھ فلم سنسر بورڈ نے سینماؤں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔ آئی ایس آئی کے نمائندے (فلم سنسر بورڈ) کو بھی بغیر سنسر ہوئی فلمیں چلانے والے سینماء گھروں کی لسٹ فراہم کر دی گئیں۔۔ لیگل نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے ۔ نمائندہ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خالد بن شاہین کا کہنا تھا کہ ایسے سینماء گھروں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے جو کہ حکومتی اداروں کو خاطر میں نہیں لاتے ۔ فل سنسر بورڈ حکومت کا ایک ادارہ ہے جو کہ اپنے قوائد وضوابط کے تحت کام کررہا ہے ۔ جسکا مرکزی کام سینماء گھروں میں فلموں کو نمائش سے قبل مانیٹر کرنا ہے اور اگر کسی فلم یا ٹریلر میں نامناسب مواد موجود ہے تو اسکو سنسر کرکے ہی سرٹیفیکٹ جاری کیا جاتا ہے ۔ ہمیں اطلاعات ملی تھیں کہ کراچی ، حیدر آباد سندھ کے دیگر شہروں کے کچھ سینماء گھروں میں عیدالاضحٰی کے موقع پر تین پشتو اور ایک پنچابی فلم کو بغیر سندھ فلم سنسر بورڈ سے سنسر کرواے سینماء گھروں میں چلایا جارہا ہے ان سینماء گھروں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔