میلان( ویب ڈیسک) خبردار! یہ تکیہ جتنا خوبصورت نظر آتا ہے ، اتنا ہی خطرناک ہے ۔ اگر آپ تھکے ہارے کہیں سے آئے ہیں تو آرام کی غرض سے اس تکیے پر اپنا سر نہ دے ماریئے گا ورنہ آپ کا سر پھٹ بھی سکتا ہے کیونکہ یہ تکیہ نہیں بلکہ سنگِ مرمر سے تراشا ہوا، تکیے کا مجسمہ ہے جو دیکھنے میں بالکل اصلی تکیے جیسا نظر آتا ہے ۔ناروے کے ماہر مجسمہ ساز ہاکون اینتون فیگراس کو مختلف انسانوں اور چیزوں کے مجسمے بناتے بناتے خیال آیا کہ کیوں نہ کچھ الگ کرکے دیکھا جائے ، چنانچہ انہوں نے سنگِ مرمر کو اس انداز سے تراشنا شروع کر دیا کہ وہ دور سے دیکھنے پر سفید اور نرم و ملائم تکیے کی طرح دکھائی دینے لگے ۔