کرائسٹ چرچ (سپورٹس ڈیسک) فاتح کپتان کین ولیمسن نے پریس کانفرنس کے دوران واٹلنگ کو آٹوگراف دے دیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں جب فاتح کپتان سوالات کے جواب دے رہے تھے ، انہیں اپنے وکٹ کیپر بی جے واٹلنگ کیلئے کچھ وقت نکالنا پڑا جو اپنے کپتان سے آٹوگراف چاہتے تھے ۔ واٹلنگ کپتان کے پاس گئے اور ان سے اپنی ٹیسٹ شرٹ پر دستخط کرنے کا کہا۔