مکرمی!بلوچستان کا ضلع چاغی رقبے اور آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ضلع ہے۔ سیندک میں ایم سی سی کمپنی کی شاخ ایم آرڈی ایل گزشتہ پندرہ سالوں سے کام کررہی ہے۔اس پروجیکٹ میں مقامی افراداور بلوچستان کے علاوہ پاکستان کے صوبوں پنجاب،سندھ اور کے پی کے سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افرادبھی برسرروزگار ہیں۔اس پروجیکٹ کے سوشل سیکٹر کے ریلیزشدہ فنڈزسے ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں عوامی ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔جن میں واٹرسپلائی اسکیم، سولراسٹریٹ لائیٹس، شہر میں مین چورنگی کی تعمیر اور ٹیوب ویل شامل ہیں۔چونکہ 2021ء میں پانچ سالہ کنٹریکٹ ختم ہونے والا ہے جس پر مقامی باشندوں، ملازمین اور عوامی حلقوں کی یہی تمنا ہے کہ حکومت بلوچستان کنٹریکٹ کی مدت میں مزید توسیع کرے تاکہ بیروزگاری کے عالم میں 2000ہزار کے لگ بھگ ملازمین کے گھروں میں فاقے پڑنے کی نوبت نہ آئے اور قریبی علاقوں میں مزید عوامی ترقیاتی کام ہوسکے۔ (محمدزکریا، ضلع چاغی، بلوچستان)