لاہور(کلچرل رپورٹر)نامورشاعرہ نیلم احمد بشیر، اداکارہ بشریٰ انصاری، اسما عباس کا بھانجا اور اداکارہ سنبل شاہد کا جواں سال بیٹا شیراز ناصر ناگہانی حادثے کا شکار ہو کر جہان فانی سے کوچ کر گیا جسے گزشتہ روز لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا شوبز ستاروں نے سنبل شاہد سے اظہار افسوس کیا ہے ۔ شیراز ناصر وادی چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران تیز ہوا کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔