کراچی (سٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر2 روزاوراسلحے کی نمائش پر10 دن کی پابندی عائد کردی ہے ۔محرم الحرام کی مجالس کے علاوہ 5 افراد کے ایک جگہ جمع ہونے ،وال چاکنگ اوربینرزلگانے ،شرانگیزبیانات پرمبنی کیسٹس آڈیو و ویڈیو، سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز کی فورخت پرپابندی ہوگی،روٹ لائسنس اورپیشگی اجازت کے بغیرکوئی نیاجلوس نکالنے ،مجلس یا واعظ منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔محرم الحرام میں قیام امن کے پیش نظرسندھ حکومت نے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔