کراچی (سٹاف رپورٹر) مشیراطلاعات،قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب سے ملاقات اورمطالبات پورے کرنیکی یقین دہانی پرینگ ڈاکٹرزنے ہڑتال ختم کرنیکا اعلان کردیا،ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے عہدیداران سے اظہار تشکر کرتے ہوئے بیرسٹرمرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ڈاکٹروں کے مسائل کے حل میں پہلے روزسے سنجیدہ ہے ،وزیراعلیٰ سندھ پہلے ہی ڈاکٹروں کو انکے مطالبات کے حل کی یقین دہانی کراچکے ،صوبے کے ڈاکٹروں کی تنخواہ پنجاب کے ڈاکٹروں کے برابرکردی گئی ہے تاہم اسکی صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائیگی،مشیراطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد ڈاکٹروں کی نئی تنخواہوں کا اطلاق ہوجائیگا،ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم ہوتے ہی تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز اورآپریشن تھیٹرزفعال کرنے کا بھی اعلان کردیا۔مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرزکی ہڑتال سے سرکاری اسپتالوں میں عوام کو پریشانی کا سامنا تھا،ڈاکٹرزکو ہڑتال جیسے سخت اقدام سے گریزکرنا چاہئے ۔