کراچی (سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک برس مکمل ہونے سے پہلے ہی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کردی ہیں۔22رکنی سندھ کابینہ میں کئی وزراء کے قلمدان تبدیل کردیے گئے ہیں۔نئے وزیروں کی شمولیت کے بعدسندھ کابینہ میں رد و بدل کیا گیاہے ،قلمدانوں میں تبدیلیاں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کی گئی۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلی سندھ کے مشیر بیرسٹرمرتضیٰ وہاب سے محکمۂ اطلاعات اوراینٹی کرپشن کا قلمدان واپس لے لیا گیا،وہ سندھ حکومت کے ترجمان مقررکیے گئے جبکہ قانون،ماحولیات اورساحلی ترقی کا قلمدان ان کے پاس رہے گا۔صوبائی وزیرناصرحسین شاہ کو بلدیات اور سابق وزیربلدیات سعید غنی سے بلدیات کا قلمدان واپس لیکرانہیں وزارت اطلاعات اوروزارت محنت کے قلمدان سونپ دیے گئے ہیں۔سندھ کے وزیرتعلیم سیدسید سردار شاہ سے محکمۂ تعلیم کا قلمدان واپس لے لیاگیاوہ سیاحت و ثقافت کے وزیرہونگے جبکہ صوبائی مشیر نثارکھوڑوکواہم ترین قلمدان ورکس اینڈسروسزکامحکمہ سونپ دیاگیاہے ۔صوبائی وزیرسہیل انورسیال کومحکمۂ آب پاشی کے ساتھ ساتھ اینٹی کرپشن کااضافی قلمدان بھی دے دیاگیاہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق جام اکرام دھاریجوکوامدادِباہمی اور صنعت و تجارت،صوبائی وزیرعبدالباری پتافی کولائیواسٹاک اورفشریز،ہری رام کومحکمہ خوراک اوراقلیت صوبائی وزیراسماعیل راہو وزیرایگریکلچر،شبیربجارانی پبلک ہیلتھ، کے قلمدان دیئے گئے ہیں۔فرازڈیروکومحکمہ ری ہیبلیٹیشن"بحالی"صوبائی وزیرتیمورتالپورکوانفارمیشن، سائنس اور ٹیکنالوجی،غلام مرتضی بلوچ کو آبادکاری،میشراعجاز علی شاہ شیرازی کوسوشل ویلفیئراوربنگل خان مہرکواسپورٹس اوریوتھ افئیرزکاقلمدان دیاگیاہے ۔سندھ میں تعلیم کی وزارت کاقلمدان فی الحال وزیراعلی سندھ کے پاس رہے گا۔