کراچی (رپورٹ : ایس ایم امین) سندھ کابینہ میں ایک بارپھرردوبدل کیلئے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سرجوڑلیے ،ناصرشاہ،سعید غنی، سردارشاہ،سہیل انورسیال سمیت صوبائی وزراء اورمشیروں کے قلمدان تبدیل ہونیکا امکان ہے ،معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ کے بعض وزرائنے اپنے قلمدانوں میں تبدیلی کیلئے پارٹی قیادت کو تجاویزدے دیں،ایک سے زیادہ قلمدان رکھنے والے وزراء کا مؤقف ہے کہ وہ کچھ وزارتوں کے قلمدانوں کیلئے مس فٹ ہیں متبادل قلمدان دیئے جائیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپرجن صوبائی وزرا کے قلمدان تبدیل کرنے پرمشاورت کی جارہی ہے ،ناصرشاہ سے بلدیات کا محکمہ لیکردوبارہ سعید غنی کودینے جبکہ تعلیم کا قلمدان سردارشاہ کودینے کی تجویزہے ،اس سے قبل بھی تعلیم کا قلمدان سردارشاہ سے لیکرسعید غنی کو دیا گیا تھا۔علاوہ ازیں محکمہ خوراک،آبپاشی سمیت دیگروزارتوں میں ردوبدل کیلئے بھی مشاورت کی جارہی ہے ۔