کراچی (سٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اعلی ترین سول اعزاز سے نوازنے کے لیے درخواست دائر کردی۔آرمی چیف کو اعلی ترین اعزاز نوازنے سے متعلق درخواست شہری محمود اختر نقوی نے دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی ملک و قوم کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔آرمی چیف نے ملکی معیشت کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ،آرمی چیف نے پاکستان کے تعلقات بیرون ممالک سے بہتر بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔آرمی چیف کی قومی خدمات کے عوض اعلیٰ ایوارڈ سے نوازا جائے ۔ سول اعزاز نوازنے