کراچی(رپورٹ:ایس ایم امین ) حکومتِ سندھ نے قیدیوں کا ڈیٹا محفوظ بنانے کا دائرہ صوبے بھر کی جیلوں تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،صوبے کی25 جیلوں میں قید21 ہزارسے زائد قیدیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے قیدی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اوربائیومیٹرک نظام نصب کرنے کے لیے 50 کروڑروپے جاری کردیئے گئے ہیں۔دہشتگردی کے مقدمات میں گرفتارقیدیوں جرائم میں گرفتارافراد کاریکارڈ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خفیہ اداروں کو فراہم کرنے کے علاوہ منظم وارداتوں کاسراغ لگانے کے لئے استعمال کیا جاسکے گا۔