سندر (نامہ نگار) سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں 500 سے زائد صنعتی یونٹس میں ہزاروں ورکرز کو کورونا سے محفوظ بنانے کیلئے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ بورڈ آ ف مینجمنٹ نے اپنی مدد آپ کے تحت سندر اسٹیٹ کے داخلی راستہ پر جراثیم کش واک تھروٹنل لگا دیا ۔جس کی مدد سے سندر اسٹیٹ میں داخل ہونے والے جراثیم سے پاک ہو سکیں گے ۔ اس موقع پر صنعتی ورکرز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل صرف ہاتھ کو جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے اب لباس بھی سٹر لائیز ہوگا جس کی وجہ سے کورونا سے بچا جا سکے گا ۔صدر سندر اسٹیٹ شہزاد اعظم کے مطابق واک تھرو ٹنل کے اندر اچھی کوالٹی نوزلز اور سینسر نصب کیے گئے ہیں اور واک تھرو ٹرنر 3 دن مسلسل چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔